NPG Media

یوم قرارداد پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان بھر میں آج یوم قرارداد پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے تاریخ سازموقع پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21/21 توپوں کی سلامی ہوئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اہل وطن نے نماز فجر میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملک کی سلامتی، بقا اور تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ مساجد میں پیش امام صاحبان نے تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کابینہ اراکین بھی تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin