NPG Media

مریم نواز نے ہدایت کی ہے سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے،محمد زبیر

اسلام آباد :(این پی جی میڈیا)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی حملے کمزوری ہے ،ذاتی بیان بازی سے دوری اختیار کریں۔اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ  سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے،اس قسم کی بیان بازی سے دوری اختیار کریں۔

خیال رہے کہ نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس کے سلسلے میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم قیادت کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں مریم نواز کیساتھ نیب میں پیش ہونگی۔

دوسری جانب نیب نے مبینہ سکیورٹی خدشات کی پیشِ نظر  قانون کے مطابق نیب لاہور کو ریڈ زون ڈکلیئر کرنے اور رینجرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal