NPG Media

این سی او سی اجلاس، تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا

اسلام آباد: این سی او سی کے منعقدہ اجلاس میں تاجروں کے بڑے مطالبے کو مانتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سے کی جانب سے اجلاس میں تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا ہے مارکیٹیں اب 6 کی بجائے آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے ان ڈور ڈائننگ پر اس دوران پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے اجلاس کی صدارت کی جبکہ تمام چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔

اجلاس میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان کے متعدد شہروں میں ایمرجنسی کے علاوہ نقل وحرکت پر بھی سخت پابندی لگادی گئی ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ہفتے میں دوروزتجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم یہ دن کون سے ہوں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جیسے کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے ان ڈورانعقاد کی بھی اجازت نہیں ہوگی تاہم رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal