NPG Media

پی ڈی ایم متحد، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، مولانا فضل الرحمن

لاہور(این پی جی میڈیا)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ( ن ) سے ہو گا یہ بات پہلے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر طے شدہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب کی پیشی پر پی ڈی ایم کی جماعتیں موجود ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہو گا یہ بات پہلے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر طے شدہ ہے۔ حکومت نے جتنی بھی قانون سازی کی، عالمی دباؤ پر کی ہے۔ پاکستان میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جس پر قوم کو اعتماد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔ مولانا بولے کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے کوئی مؤثر لائحہ عمل نہیں بنایا۔ پاکستان نے ابھی تک ایک روپے کی کورونا ویکسین درآمد نہیں کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin