NPG Media

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،حمزہ شہباز

لاہور :(این پی جی میڈیا) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی ہزار کوششوں کے باوجود مسلم لیگ ن ایک متحد جماعت ہے۔  نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اناڑیوں اور کنفیوزڈحکمرانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں۔ نااہلوں کا ٹولہ اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کے لئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔ انشااللہ بہت جلد ظلم کی رات ڈھلنے والی ہے اور ختم ہونے والی ہے۔بہت جلد ملک میں ن لیگ کی قیادت میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھے گی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے، میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ میں پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں نیب اور اس کا عمران خان نیازی کیساتھ گٹھ جوڑ سرفہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جس کی بچی بھوک سے تڑپ رہی ہے، مجھے غریب آدمی کی بے بسی پر رونا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں، تمہیں اس کا حساب دینا ہو گا، ہم گھبرانے والے نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal