NPG Media

‘26 مارچ کو پارٹی رہنما، کارکن پُرامن طور پر نیب آفس کے باہر پہنچیں گے’

فائل فوٹو

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 26 مارچ کو پارٹی کے رہنما اور کارکن پُر امن طور پر نیب آفس کے باہر پہنچیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے کوئی حربہ اپنایا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ادارہ بن چکا ہے ۔

گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی پر اپوزیشن کارکنان نیب آفس میں جمع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم سب مریم نواز کے ساتھ ہیں اور اپوزیشن کے خلاف نیب اور حکومت گٹھ جوڑ کی مذمت کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ نیب نے 26 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو دو الگ الگ کیسز میں طلب کر رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ نیب نے لیگی رہنما کو جاتی امرا اراضی اسکینڈل میں مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal