NPG Media

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا: فضل الرحمٰن

لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار پیپلز پارٹی کا ہوگا جبکہ قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاتی امرا میں سربراہ پی ڈی ایم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ کا ہی ہو گا اور اس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے ۔

ادھر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ بھی اُن کو دیدیا جائے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں بھی کر رہی ہے ۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار کرینگے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ اضافے سے منہگائی مزید بڑھے گی ۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی پر اپوزیشن کارکنان نیب آفس میں جمع ہوں گے ۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ادارہ بن چکا ہے ۔ ہم پُرامن طور پر نیب آفس پہنچ رہے ہیں ، کارکن بھی 26 مارچ کو نیب آفس کے باہر پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے کوئی حربہ اپنایا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب پر ہوگی ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin