NPG Media

آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پریڈ 23 کی بجائے 25 مارچ کو کروانے کا فیصلہ

راولپنڈی: یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول سالانہ پریڈ اب موسم کی خرابی کے باعث 23 کے بجائے 25 مارچ کو منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث پریڈ 25 مارچ تک مؤخر کردی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ خراب موسم کے باعث 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی جس کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز قبل ترجمان آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پریڈ کے شرکا کو پہلے ہی دن سے بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پنڈال میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوسکتا اس کے علاوہ تمام حاظرین کو پریڈ دیکھنے کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal