NPG Media

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ و سزا بھی ہوسکتی ہے: شیخ رشید

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت جرمانہ و سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

عالمی وبا کے پھیلاؤ پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عالمی وبا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ، ہم سب پر فرض ہے کہ وبا کے خلاف مل کر لڑیں ، ماسک پہنیں اور اجتماعات سے گریز کریں ، انہوں نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ ہفتے میں دو روز کاروبار بند رکھیں ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے آج این سی او سی کے اجلاس میں ان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جن کی وجہ سے عالمی وبا کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ صوبائی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں جبکہ ان سب کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin