NPG Media

خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں،سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے:شفقت محمود

Photo Credit: The News

لاہور: کورونا کی وجہ سے سکولوں کو مزید بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم کی یہ خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں جبکہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے جبکہ آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جو کلاس روم میں ہوتی ہیں اور کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی طرح کے اقدامات بھی کئے ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکولوں کو بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے جبکہ اس حوالے سے 24مارچ کو دوبارہ میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔

اپنے خطاب میں شفقت محمود نے کہا کہ اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات کافی خرابی ہیں جبکہ محکمہ صحت پریشر ڈالتا ہے لیکن پھر بھی ہم تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے ،این سی او سی کا بھی خیال ہے کہ سکولوں میں کورونا کا کافی خطرہ ہے ،5کروڑ بچے تعلیم سے منسلک ہیں اور پھر کوئی انفیکشن ہوگا تو وہ پھیلے گا بھی ضرور۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ جہاں پر کورونا کا زیادہ مسئلہ نہیں وہاں سکول کھلے رکھے جائیں جبکہ وزارئے تعلیم اور وزرائے صحت تعلیمی اداروں کے متعلق سفارشات دیں گے تو اس پر عمل بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ این سی او سی نے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin