NPG Media

این سی اوسی اجلاس،پابندیوں میں اضافہ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث این سی او سی کا اجلاس منعقد کیا گیا اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے بتاتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے آج این سی او سی کے اجلاس میں ان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جن کی وجہ سے عالمی وبا کورونا وائرس کی کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ صوبائی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں جبکہ ان سب کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin