NPG Media

کورونا وائرس،مزید20افراد جاں بحق،3ہزار 669نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید20افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ3ہزار 669ئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار863 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ30ہزار471ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں33ہزار 70ہوچکی ہے جبکہ 5لاکھ83ہزار 538افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر 5ہزار 982افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار479،کے پی کے میں 2ہزار 215،اسلام آباد میں 545،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 336افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin