NPG Media

پی ڈی ایم کا اتحاد بچانے کیلئے فضل الرحمان جاتی امرا پہنچ گئے

لاہور: پی ڈی ایم کو ایک پیج پر رکھنے کے مشن پر گامزن مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات جاری ہے جس میں استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز ، حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا ۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان مریم نواز اور حمزہ شہباز سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ مولانا اور مریم کی ملاقات میں ن لیگ کے دیگر سینیئر رہنما بھی شریک ہیں ۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بامقصد لانگ مارچ ہونا چاہیے ، پارلیمنٹ سے استعفے دینا پی ڈی ایم کے اعلامیے کا حصہ ہے ، پیپلز پارٹی کو اتحاد میں شامل رکھنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے حق میں ہیں اور مریم نے استعفے دینے پر بھی اتفاق کیا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آصف زرداری لانگ مارچ اور دھرنے کے حق میں بھی نہیں ہیں ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin