NPG Media

گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

لاہور: تبدیلی سرکار نے گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ۔ سوئی ناردرن اور سدرن کی گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش ،

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی ،

سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست جبکہ سوئی سدرن کی قیمت 778.59 روپے سے بڑھا کر 888.37 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ۔

سوئی ناردرن کی قیمت میں 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش جبکہ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا ۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے قرض کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6 ارب 51 کروڑ ڈالر قرض لیا ۔ حکومت نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ارب 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا ۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ قرض کا اضافہ ہوا ، جولائی سے جنوری تک 2 ارب 73 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لیا گیا جبکہ جولائی سے جنوری تک 1 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمرشل قرض واپس کیا گیا ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal