NPG Media

‘وزیراعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق ویڈیو کانفرنس پر کریں گے’

File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق ویڈیو کانفرنس پر کریں گے ۔

اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ عمران بہتر ہیں ، انہیں معمولی علامات ہیں ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اول دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر سب کے مشکور ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

اس حوالے سے انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ویکیسن لگوانے سے پہلے ہوا ہوگا جبکہ ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز لگتی ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی تھی جبکہ اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کرنے کی بھی اپیل کی تھی ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin