NPG Media

موٹر وے زیادتی کیس، عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنا دی

اسلام آباد: موٹر وے زیادتی کیس ، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو موت کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا ۔ اس کیس کے چالان میں کل 35 گواہوں کے بیانات شامل کیے گئے تھے ، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوط کیا تھا ۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020 کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عابد ملہی اور شفقت نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

خاتون کی حالت خراب ہونے پر اے ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تھی ۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin