NPG Media

شاہد آفریدی، حسن علی اور وہاب ریاض کی وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کیلئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نیک خواہشات کا اظہار ، دعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد کوویڈ 19 سے نجات پائیں ۔

ہم میں سے کسی کے گھر کو بھی وائرس متاثر کرسکتا ہے اس لیے سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں

فاسٹ بالر حسن علی اور وہاب ریاض نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی جلد یابی کے لئے دعا کی ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

اس حوالے سے انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ویکیسن لگوانے سے پہلے ہوا ہوگا جبکہ ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز لگتی ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی تھی جبکہ اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کرنے کی بھی اپیل کی تھی ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal