NPG Media

وزیراعظم ایک مرتبہ پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج عوام سے ٹیلی ون پر بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اس بات کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوام سے فون پر براہ راست بات کریں گے جبکہ وزیراعظم سے ٹیلی فون لائنز پر کل بروز اتوار سہ پہر 3بجے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سوالات اور وزیراعظم عمران خان کے جوابات میڈیا پر بھی نشر کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے بات کی تھی جس کو میڈیا پر نشر بھی کیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin