لاہور: جامعات کے عقیدے کو پامال کرتے ہوئے طلبا نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑھائی کے بجائے طلبا نے مختلف سرگرمیوں سے جامعات کا نام بدنام کروانا شروع کردیا ہے۔ نوجوان طلبا یونیورسٹی میں سرعام محبت کا اظہار کرنے کے بعد ایک دوسرے کےگلےلگ گئے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے پہلے گھٹنوں پر بیٹھ کر گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا اور پھر تمام دوسرے طلبا کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گلے سے لگا لیا۔
یونیورسٹی آف لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کردیا گیا جو کہ اب وائرل ہوچکا ہے۔ ویڈیو میں موجود نوجوان لڑکی ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ لئے گھٹنوں پر بیٹھ کرلڑکے کو پھول پیش کررہی ہے اور موقع پر موجود طلبا و طالبات اس واقعے کو اپنے پاس ریکارڈ کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر لڑکے سے کچھ کہتی ہے جس پر لڑکا مسکراتے ہوئے لڑکی کے ہاتھ سے پھول تھام لیتا ہے جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین شدید غصے میں آگئے اور اس واقعے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات میں یہ سب کرنا ہرگز جائز نہیں ہے اس سب سے تعلیم کا استحصال ہوتا ہے۔
یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں طالبعلم کا نام یونیورسٹی سے خارج کردیا ہے۔ جس پر یونیورسٹی کی جانب سے ایک نوٹ بھی شائع کیا گیا کہ یونیورسٹی میں اس طرح کا فیل نامناسب ہے اس لیے ادیقہ جاوید اور شہر یار احمد کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔