NPG Media

ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

عالمی یومِ ڈاک پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے، پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے۔

Related posts

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے صاف انکار کردیا

admin

ایس سی او اجلاس:رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ پرد ستخط

admin

اسرائیل، لبنان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل، اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے

admin