NPG Media

جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔

دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Related posts

حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کو ٹھیک کرنے کی تاریخ 24 ستمبر مقرر کر لی

admin

یوکرین کا روسی علاقے پر حملہ، 5 افراد ہلاک

admin

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان

admin