اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ کے پی کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر گھرانے کو سالانہ دس لاکھ روپے دیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔