NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ: 267 رنز کے جواب میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار

لاہور (راحیل یاسین) راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ساجد خان اور نعمان علی نے انگلش بلے بازوں کو اپنی تباہ کن بولنگ کی مدد سے 267 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔ ساجد خان نے 6 جبکہ نعمان علی نے تین شکار کیے۔ اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریحان احمد اور جیک لیچ ساجد خان کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ نعمان علی نے زیک کرولی، بین ڈکیٹ اور گس اٹکنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیمی اسمتھ 89 بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ بین ڈکیٹ نے بھی 52 سکور بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں 50 رنز کے اندر ہی تین وکٹیں گرنے سے قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انگلش بولروں نے عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور کامران غلام کو آوٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی پچ ملتان جیسی ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (وائس کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ، شعیب بشیر

 

 

Related posts

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 9 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

admin

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے رضوان کو کپتان بنانے پر غور

admin

9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے: احسن اقبال

admin