NPG Media

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی (این پی جی میڈیا):محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 7 جب کہ شاہراہ فیصل پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی ۔

سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ،میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور تھرپارکر میں بارش کا امکان ہے۔
شارع فیصل کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی میں بارش ہوئی، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
کراچی کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی ایک مرتبہ پھر منقطع ،گلشن اقبال اور پی سی ایچ ایس سمیت متعد علاقے پھر بجلی سےمحروم ہو گئے۔
کراچی میں آج دوپہر میں بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، جن میں کورنگی اور ڈیفنس کے علاقے قابل ذکر ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Related posts

اسرائیل، لبنان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل، اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے

admin

فتنہ پارٹی نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاست حرکت میں آئے گی: عظمی بخاری

admin

انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

admin