NPG Media

اسرائیل، لبنان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل، اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے

اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل ہے،  عراقی گروپ آئی آر آئی نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے جب کہ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللّٰہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے، حزب اللّٰہ کے مطابق وقفے وقفے سے 100 سے زائد راکٹ ساحلی شہر حیفا کی طرف داغے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یمن کے حوثی گروپ نے بھی اسرائیل پر میزائلوں سے حملوں کا اعلان کیا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 85 راکٹ حملے کیے گئے، راکٹ حملوں سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے رمات ڈیوڈ ائیر بیس اور  اسرائیلی ٹیک کمپنی رفائیل کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ حیفہ شہر میں کئی گھر اور گاڑیاں بھی ان راکٹوں کا نشانہ بنی ہیں، 24 گھنٹوں میں لبنان پر اسرائیل نے 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب پیجر دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں،  بھارتی نژاد نارویجیئن شہری کے کیرالا میں گھر کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رنسن اس کمپنی کے بانی ہیں  جس نے حزب اللہ کو پیجرز کی فروخت میں سہولت دی تھی۔

Related posts

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

admin

رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع

admin

سعودی وزیر خارجہ اور جرمن ہم منصب کی غزہ پر اہم ملاقات

admin