NPG Media

آسٹریلیا میں طوفانی بارشیں، بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ

Photo Credit: TIME

سڈنی: (این پی جی میڈیا) آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر طوفاانی بارشیں ہورہی ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Heavy Rain, Flash Flooding Batter Australia's East Coast | World News | US  News

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلولی حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ موسلا دھار بارشوں نے خطے میں جان لیوا سیلاب کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے بتایا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز ریاست میں سڈنی کے شمال میں واقع سینکڑوں افراد نے انخلا کے لیے مختلف مراکز کا رخ کیا ہے

Mass evacuations as rains cause record flooding in Australia - The Hindu

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق سڈنی کے شمال میں 400 کلومیٹر شمال میں پورٹ میکوری کے باہر دریائے ہیسٹنگس کے قریب سیلاب کی سطح 2013 کے سیلاب سے زیادہ خطرناک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کی صبح  300 ملی میٹر سے زیادہ کی بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔

Australia flooding of 'biblical proportions' slashes coal, agriculture  exports - CSMonitor.com

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ بارشیں ممکنہ طور پر جان لیوا طوفان سیلاب کا باعث بنیں گی۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی کے شمالی علاقوں سے سیکڑوں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

جبکہ حکام کی جانب سے سیلابی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ

admin

ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز

admin

انڈیا میں تین ’سیریل کِلر‘ خواتین کا دوستی کر کے جان لینے کا انوکھا طریقہ

admin