(این پی جی میڈیا) لاہور میں سردی نے جاتے جاتے پھر ڈیرے جمالیے ہیں اور کل رات سے جاری بوندا باندی نے لاہور کا موسم خوشگوار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب میں فیصل آباد، جھنگ، لیہ، مریدکے اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش برسنے کا امکان ہے۔
جبکہ لاہور کے علاقے کلمہ چوک،گارڈن ٹاؤن ، مسلم ٹاؤن،جیل روڈ،مال روڈ،کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مزید بارش برسنے کا بھی امکان ہے۔
علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور کے شہری کی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور تفریحی مقامات کا ڑخ کرلیا ہے۔
اس سے قبل گذشہ روز بھی لاہور میں موسم نے انگڑائی لی تھی اور بارش کا سلسلہ ایک دن جاری رہنے کے بعد رک گیا تھا۔