NPG Media

ملک کے متعدد شہروں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

File Photo

اسلام آباد: موسم نے پھر سے انگڑائی لی ہے اور جاتی سردی واپس آتی معلوم ہونے لگی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بہشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Nanga Parbat

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے متعدد میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگا۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Murree Express Way

اسکے علاوہ محکمہ موسمیات نے جو تازہ پیشگوئی کی ہے اسکے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں آج بھی شدید ترین دھند کا راج برقرار ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

Related posts

بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 18 ویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ریکارڈ

admin

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

admin

بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا: وزیراعظم

admin