NPG Media

امریکا میں برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نظام زندگی درہم برہم

فائل فوٹو

واشنگٹن(این پی جی میڈیا)  امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں ریکارڈ برفباری سے ںظام زندگی بری طرح درہم برہم ہوچکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں انڈیانا، پنسلوانیااورگریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں  جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزیدخراب ہو گئی۔

موسم کی شدت کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی اور 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 جس کے باعث ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کے لیے شاندار پلان سامنے لے آئیں

admin

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ بندی پر نیتن یاہو کی کوششوں کو ناکافی قرار دیدیا

admin

رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع

admin