NPG Media

عمران صاحب آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب

فوٹو:فائل

لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، ،عمران صاحب آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عمران صاحب 24گھنٹے گزر چکے ہیں۔

ابھی تک آپ نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی ،عمران صاحب صبح ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن میں فوری طور پر درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت فوری اوپن کی جائے عمران صاحب عوام انتظار کر رہے ہیں، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟۔

آپ کے تصدیق شدہ جھوٹے ہونے کے ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی گزشتہ روز جاری کر چکی ہوں، عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کو کیمروں کے سامنے چلانے کے لئے الیکشن کمشن میں آپ کی درخواست اور حکم کا انتظار ہو رہا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں میڈیا کی کوریج پر عائد پابندی آج ختم کرائیںعمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں 23پکڑے جانے والے خفیہ اکائونٹس عوام کے سامنے لانے کا آج حکم جاری کریں، عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں، میڈیا انتظار کر رہا ہے ،عمران صاحب آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، وہاں بھی غیر قانونی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے وکیل کر چکے ہیں؟۔

 

Related posts

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن

admin

چیئرمین پی سی بی کی محمد رضوان سے ملاقات، ٹیم میں اتحاد پر زور دیا

admin

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میں فیلڈنگ سیٹ کروانے کے تجربے سے لطف اندوز ہوا، رشبھ پنت

admin