NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرکے سیریز اپنے نام کر لی

لاہور (راحیل یاسین) آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرکے 3 سال بعد ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی کل کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو انگلش بلے باز ساجد خان اور نعمان علی کی خطرناک بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ اور دوسری اننگز میں صرف 112 رنز بنا کر ہی آوٹ ہوگئے۔ اور اس طرح قومی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 36 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ساجد خان کو آخری دو میچوں میں زبردست بولنگ کرنے پر پلئیر آف دی سیریز جبکہ سعود شکیل کو آخری میچ میں 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (وائس کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ، شعیب بشیر

Related posts

آسٹریلوی بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے کے دوران زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

admin

انگلیس کی ریکارڈ توڑ سنچری، آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح

admin

عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں رعایت مانگ لی، بریت کی درخواست دائر

admin