لاہور (راحیل یاسین) بھارت نے کانپور میں دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کر لی ۔
گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 95 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو بھارتی سورماؤں نے آخری دن کے دوسرے سیشن میں تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کر لیا ۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے یشسوی جیسوال 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ویرات کوہلی 29 سکور بنا کر ناقابل شکست رہے۔ بنگلا دیش کیلئے مہدی حسن میراز نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
اسپنر رویندر جڈیجا اور سیمر جسپریت بومرا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مہمان ٹیم صبح کے سیشن میں آج آٹھ وکٹیں گنوا کر 146 رنز بنا سکی۔ جڈیجا اور بومرا نے مہمان ٹیم کے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 18 ویں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
اشون کو مین آف دی سیریز جبکہ یشسوی جیسوال کو مین آف دی پلیئر قرار دیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میں تیز ترین ٹیم ففٹی اور تیز ترین سنچری بنائی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 27 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔