NPG Media

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

لاہور (راحیل یاسین) انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہیری بروک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیو اسمتھ نے 60 جبکہ ایرون ہارڈی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 2 جبکہ ول جیکس اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں فتح نے انگلینڈ کو کھیل میں دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔

انگلینڈ نے جیت کیلئے 305 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو شروع میں ہی اُن کی صرف 11 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں تھیں۔ مہمان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے اوپنرز فل سالٹ اور بین ڈکیٹ کو پولین کی راہ دکھائی۔ جس کے بعد بروک اور جیکس نے تیسری وکٹ کیلئے 156 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو بارش سے پہلے ڈی ایل ایس پر آگے کر دیا۔ انگلینڈ نے 37.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس اسٹرن طریقہ کے تحت آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دی۔ کیونکہ اس وقت وہ آسٹریلیا سے 46 رن آگے تھے۔

ہیری بروک 110 بنا کر ناقابل شکست رہے، ول جیکس نے 84 رنز سکور کیے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاندار سنچری بنانے پر کپتان ہیری بروک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کی مسلسل 14 ون ڈے جیت کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔

 

Related posts

ٹیسٹ سیریز میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، پیٹ کمنز

admin

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کا معترف

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal