NPG Media

فتنہ پارٹی نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاست حرکت میں آئے گی: عظمی بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں جو زہر اگلنا ہے وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوؤں کی بھی فکر ہو رہی ہے، مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔

Related posts

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

admin

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت

admin

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

admin