NPG Media

سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر نواز  شریف اور  آصف زرداری کو نشانے پر لے لیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریف زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے ان کی سیاست سامنے آ گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے لکھا کہ یہ لوگ گزشتہ 30 برس سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور حالیہ معاشی زبوں حالی کے ذمہ دار ہیں، یہ چور جس مکاری سے ہمارے قومی اثاثے فروخت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، انہیں اس کی قطعاً اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم اپنے قومی اثاثوں کے معاملے میں کبھی ان پر اعتماد نہیں کرے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal