NPG Media

سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلےاتحادی جماعتوں کا بڑا مطالبہ

ویب ڈیسک:شہراقتدار میں پنجاب کی حکمرانی کی جنگ, سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے وفاق میں پی ڈی ایم کی اہم پریس کانفرس شروع ہو گئی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ  غلط فیصلہ ہوسکتا ہے، لیکن غلط فیصلے کا تسلسل سے ہونا غلط ہے۔

فیصلے بانج نہیں ہوتے ہیں ان کے اثرات دہائیوں تک ساتھ رہتے ہیں، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں ادارے کے اندر سے ہوتی ہے۔ ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کے رکھ سکتا ہے، انصاف پر مبنی فیصلے پر تنقید معنی نہیں رکھتی ہے، مریم نواز کاکہناتھا کہ حمزہ شہباز کی جیت کے بعد تحریک انصاف والےسپریم کورٹ گئے، تحریک انصاف والوں نےرات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس ملک میں جمہوری  نظام چلے، ہمیں نظر آرہا ہےکہ کچھ لوگوں کویہ ہضم نہیں ہورہا، آپ سے برداشت نہیں ہورہا ہے کہ عوام  اپنے فیصلے خود کریں، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ملک جمہوریت کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اور تمام اتحادی جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ3 لوگ فیصلہ کریں کہ ملک جمہوریت کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ کے تحت چلےگا,ہم چاہتے ہیں اس ملک میں جمہوری  نظام چلے.

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal