NPG Media

ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف

(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ (Sixty) متعارف کروادیا۔

سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ 10، 10 اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی،  کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین جاری کردیئے، uy، 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چَھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی, 10 اوورز میں سے 2 پاور پلے اوور ہوں گے، پہلی 12 گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا۔

اننگز کی پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے ہوں گی۔ اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کروائی گئیں تو آخری 6 گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہوگا۔ فینز ’مسٹری فری ہٹ‘ کے لیے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

rashid afzaal