NPG Media

باغوں میں گندگی پھیلانے پر بھی اب ہوگا جرمانہ، عدالتی حکم آگیا

  باغوں میں گندگی پھیلانے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور ہائیکورٹ نے باغوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا۔ 

جسٹس شاہدکریم نے ہارون فاروق کی درخواست پرسماعت کی، محکمہ ماحولیات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی اعجاز، ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر پیش ہوئے، جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے کمال علی حیدرایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ موٹروےپر آلودگی پیدا کرنیوالے اینٹوں کے بھٹوں کی بہتات ہے، محکمہ ماحولیات مون سون کے بعد ان بھٹوں کیخلاف کارروائی کرے۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی پی ایچ اے سےکہا کہ آپ بھی مون سون کے موسم میں شجرکاری مہم شروع کریں اور اس میں شہریوں کو شامل کیا جائے، ڈی جی پی ایچ اے نےبتایا کہ مون سون میں آرائشی پودوں کی جگہ پھلدار اور مقامی پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی پی ایچ اے کی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس میں آپ کے ادارے کی اہم ذمہ داری ہے۔

عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے کہا کہ اگرعدالتی ہدایات پر نہیں چل سکتے تو تبادلہ کروالیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نےبتایا کہ انہوں نے دوہفتے پہلے ہی چارج سنبھالا ہے۔

عدالت نےکہا تمام اداروں کے لوگ سنجیدگی کیساتھ اس معاملے پرعدالت کی معاونت کررہے ہیں، آپ کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے، آپ کا ہرسماعت پر نمائندہ کورٹ میں موجود ہو۔

عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو پبلک پارکس میں گندگی پھیلانے والےشہریوں کو دوسوروپےجرمانہ کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نےکیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔۔۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal