کیف:(این پی جی میڈیا) یوکرنی خاتون نے روسی فوج پر شوہر کو قتل کرنے اور انہیں متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ایک خاتون شہری نے روسی فوجیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے انہیں 9 مارچ کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور پالتو کتے کو روسی فوج نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ مجھے میرے 4 سالہ بیٹے کے سامنے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوجیوں نے مجھے دھمکی بھی دی کہ اگر تم نے مزاحمت کی تو ہم تمہارے بیٹے کے سامنے تمہیں مار ڈالیں گے۔