NPG Media

صارفین کا انتظار ختم ، ایپل نے آئی فون 13 سیریز متعارف کروادی

کیلیفورنیا: (این پی جی میڈیا) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نئے آئی فونز مارکیٹ میں جلد پیش کرے گی، ان میں شامل ایک حیرت انگیز فیچر کے ذریعے اب سیٹلائٹ کالز بھی ممکن ہو سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی اس مرتبہ 4 نئے آئی فون مارکیٹ میں لانچ کرے گی جن میں آئی فون 13منی، آئی فون 13 پرو، 13 پرومیکس اور آئی فون 13 شامل ہے۔ایپل فونز کی اس 13 سیریز میں سیلفی کے شوقین صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کیمرہ انسٹال کیا گیا ہے، اس کا پراسیسر اے 15 ہے جبکہ بیٹری ٹائمنگ بھی شاندارہو گی۔

آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی کی سٹوریج 128 جی بی سے شروع ہو گی تاہم 512 جی بی تک کی آپشن بھی موجود ہے۔صارفین کیلئے سب سے دلچسپ فیچر وہ نیا فیچر ہے جس کے ذریعے سیٹلائٹ کال بھی ہو سکے گی تاہم یہ صرف ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ ایپل فونز میں پہلے کبھی اتنی زیادہ سٹوریج نہیں دی گئی ، آئی فون 13 کی مارکیٹ ویلیو کیلئے سٹوریج بھی خاصی کشش کا سبب بنے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal