NPG Media

روپے کی تنزلی ،ڈالر 169روپے 63پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فائل فوٹو

کراچی:(این پی جی میڈیا) حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے اور روپے کے مقابلے میںڈالر 169روپے 63پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ 3ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168روپے 94پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169روپے 80پیسے ہو گئی تھی۔بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169روپے 63پیسے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی قیمت 169.15کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal