NPG Media

نیوزی لینڈ میں سرِعام چاقو سے حملہ کرنے والا انتہا پسند ہلاک

نیوزی لینڈ(این پی جی میڈیا): نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرِعام سپر مارکیٹ میں چاقو سے 6 افراد کو زخمی کرنے والا ‘ انتہا پسند’ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے سپر مارکیٹ واقعے کو ‘دہشت گرد حملہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور سری لنکن تھا جو داعش کا ممبر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اس شخص کے حوالے سے باخبر تھیں اور ہر وقت اس کی نگرانی کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اس شخص کو جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چونکہ حملہ آور کی مسلسل نگرانی کی جارہی تھی، اس لیے پولیس کی نگراں ٹیم اور خصوصی صلاحیت رکھنے والے گروپ کے اہلکاروں نے حملہ شروع ہونے کے 60 سیکنڈز کے اندر فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

پولیس کمشنر انڈریو کوسٹر کا کہنا تھا وہ اس شخص کے نظریے کے حوالے سے تشویش میں تھے اور اس پر گہری نظر رکھی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمعہ کو اس شخص کا گھر سے سپر مارکیٹ تک پیچھا کیا تھا

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal