NPG Media

سام سنگ کا نیا کم قیمت فلیگ شپ موبائل فون کیسا ہوگا؟

سام سنگ کی جانب سے ستمبر کے آخر یا اکتوبر میں فلیگ شپ موبائل فون گلیکسی ایس 21 کا سستا ورژن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
گلیکسی ایس 21 ایف ای کو متعارف کرائے جانے میں ابھی کئی ہفتے باقی، مگر اس کے بارے میں تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
موبائل فون کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ 8 ستمبر کو پیش کیا جاسکتا ہے مگر چپس کی عالمی قلت کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا۔
سام سنگ کی جانب سے اس موبائل فون کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس خصوصیات کا حامل بھی ہوگا۔
فون کا ڈیزائن گلیکسی ایس 21 سے ملتا جلتا ہوگا اور ریفریش ریٹ وہی ہوگا۔
اس کے علاوہ وائرلیس ڈیکس اور سام سنگ پے کے ساتھ ساتھ ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہوں گے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے

rashid afzaal

معروف صوفی بزرگ انتقال کرگئے، عمران خان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

rashid afzaal

ن لیگی ایم پی اے سلمیٰ بٹ ایوان میں بے ہوش ہوگئیں

rashid afzaal