NPG Media

کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں خوف کی فضا پیدا کر دی

جنیوا: عالمی وبا کوویڈ 19 کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کی فضا قائم کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  دنیا میں کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے کیسز انتہائی حد تک بڑھ چکے ہیں جس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک  میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔

کورونا کیسز کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا جبکہ  پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب برازیل میں بھی کرونا کی وجہ صورتحال بگڑتی جارہی ہے جس  کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر سپین میں نے ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران بھی سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal