NPG Media

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، 23 افراد ہلاک

تصویر: الجزیرہ

واشنگٹن: امریکا کی بیشتر ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نظام زندگی درہم برم ہونے کے باعث پچاس لاکھ سے زائد لوگ بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر اموات امریکی ریاستوں ٹیکساس، ٹینے سی، کینٹیکی، شمالی کیرولائنا اور لیوزی اینا میں ہوئی ہیں۔

امریکی ریاستوں میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد برفباری کے اس طوفان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ستر فیصد سے زائد امریکا برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal