NPG Media

پاکستان میں کورونا سے مزید64 اموات،1ہزار 910کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

 

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 64افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار 910 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار387 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 94 ہزار578 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 295 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار76، خیبرپختونخوا66 ہزار198، سندھ 2 لاکھ 43 ہزار683، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار805، بلوچستان 18 ہزار788، آزاد کشمیر8 ہزار931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار957، خیبر پختونخوا ایک ہزار870، اسلام آباد472، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں759افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal