NPG Media

گیری کرسٹن کا استعفیٰ: جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

لاہور (راحیل یاسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرسٹن نے چند گھنٹے قبل وائٹ بال کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے پی سی بی نے منظور کرلیا تھا۔

پی سی بی کے اندرونی ذرائع کے مطابق کرسٹن کے ساتھ "اختلافات” منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کو چیف کی جانب سے نئے کوچ کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ ایسی افواہیں تھیں کہ سابق کرکٹر عاقب جاوید سے اس عہدے کے لیے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف پر کوچ اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان اختلافات کی افواہیں تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق جنوبی افریقی کھلاڑی سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹ اور سپورٹ اسٹاف میں پسندیدہ افراد کو شامل کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کا پی سی بی سے اپنے معاہدے کی کچھ شرائط پر اختلاف تھا۔ کرسٹن کو معاہدے کے تحت ایک ماہ کی چھٹی کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہ صرف کیمپ اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد تھے۔ وہ چیمپئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹن نے ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے پر اختلافات پیدا کیے اور آسٹریلیا کے دورے پر نہ جانے کی دھمکی دی۔

خیال رہے کہ کرسٹن نے مئی میں دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے 10 دن قبل امریکا میں قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

کرسٹن اپنے اختیار کو کم کرنے پر ناخوش تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر 15 رکنی ٹیم اور پلیئنگ الیون پر سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دینے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے قیام کے بعد کپتان اور کوچ کے اختیارات میں کمی کردی گئی تھی۔

 

 

Related posts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

admin

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے رضوان کو کپتان بنانے پر غور

admin

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن

admin