NPG Media

بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی

لاہور (راحیل یاسین) بنگلورو ٹیسٹ کے دوسرے دن کیوی بولر بھارتی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، پوری ٹیم کو صرف 46 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہونے کے بعد آج جب دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اُن کے حق میں بہت ہی برا ثابت ہوا کیونکہ پوری ٹیم صرف 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے، جبکہ ہوم گراونڈ پر سب سے کم سکور ہے۔

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے جن میں کے ایل راہول، سرفراز خان، رویندر جڈیجا اور ایشون شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے رشبھ پنت 20 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جبکہ مہمان ٹیم کی طرف سے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

46 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لیے۔ ٹام لیتھم 15 ، ڈیون کونوے 91 جبکہ ول ینگ 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راچن رویندر 22 اور ڈیرل مچل 14 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ بنگلورو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا جادو چل گیا۔ انہوں نے مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

ساجد خان نے 111 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جو کہ ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا بہترین بولنگ اسپیل ہے۔ ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں تھیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے انگلش ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساجد خان اور نعمان علی نے آوٹ کیا ہے۔

 

 

 

 

Related posts

ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے: مریم نواز

admin

جو روٹ نے ایک بار پھر الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا

admin

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے

admin