NPG Media

عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں رعایت مانگ لی، بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی: نیب ترامیم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں رعایت مانگ لی۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈز کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیا جس کے بعدعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، اٹکنسن کی جگہ اولی اسٹون انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے

admin

زرین خان کا ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کا عندیہ

admin

اسٹوکس پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

admin