NPG Media

چودھری شجاعت کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چودھری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں چوہدری پرویز الہیٰ پیش نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں معزز جج صاحبان کی جانب سے طلب نہیں کیا گیا۔

اُدھر چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے، وفاقی دارالحکومت پہنچ کر وہ پی ڈی ایم میں شامل جماعوں کے قائدین سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ خط کے معاملے پر اُن کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے جبکہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بھی پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal